کورونا وائرس: امریکہ میں مسلسل چوتھے روز 1000 اموات،مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟ افسوسناک اعدادوشمار جاری

کورونا وائرس: امریکہ میں مسلسل چوتھے روز 1000 اموات،مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ ...
کورونا وائرس: امریکہ میں مسلسل چوتھے روز 1000 اموات،مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟ افسوسناک اعدادوشمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ کم از کم 68،800 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

جمعہ کو ملک بھر میں کم سے کم 1،019 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی، اس سے پہلے جمعرات کو 1،140 ، بدھ کو 1،135 اور منگل کو 1،141 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

جمعہ کے روز امریکہ میں 68،800 نئے متاثرین کے اضافے کے ساتھ، کووڈ 19 متاثرین کی مجموعی تعاد 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
 

دوسری جانب وبائی امراض سےمتعلق وائٹ ہاؤس کی ایک اعلی مشیر نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی اور مغربی ریاستوں میں برا وقت گزر چکا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ 39 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں کم از کم 39 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


لاطینی امریکہ کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے دنیا میں سب سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ یورپ کا خطہ اب بھی اموات کے حساب سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے خدشات کی بدولت نوبیل انعام کی تقریب 60 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کر دی گئی ہے۔