سی آئی اے پولیس کی جانب سے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس کی جانب سے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت چوری، نقب زنی کی ...
سی آئی اے پولیس کی جانب سے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) لاہورسی آئی اے پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلرز سمیت چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور اعلیٰ کوالٹی کی 7کلو چرس برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں سی آئی اے پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بین الصوبائی پیشہ ور منشیات فروش گینگ کے2ملزمان محبوب اور شاہدکو گرفتار کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی7کلوچرس برآمدکر لی ہے۔

ملزمان پشاور سے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے اورعرصہ دراز سے چوری چھپے منشیات فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے۔اسی طرح ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ کے 6ملزمان جن میں گینگ کی سرغنہ نازیہ، شبانہ، لاڈی بی بی عرف شازیہ، پٹھانی بی بی اور ان کے مرد ساتھیوں وحید اور شاہد علی شامل ہیں کو گرفتار کر کے ان سے18لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونزاور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

لیڈیز اپنے طریقہ واردات میں گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتیں اور مکمل ریکی کے بعد اپنے مرد ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کر کے فرار جاتی تھیں۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔