پاکستان کا وہ صوبہ جہاں مارچ کے بعد پہلی بار سب سے کم یومیہ اموات ریکارڈ کی گئیں

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں مارچ کے بعد پہلی بار سب سے کم یومیہ اموات ریکارڈ کی ...
پاکستان کا وہ صوبہ جہاں مارچ کے بعد پہلی بار سب سے کم یومیہ اموات ریکارڈ کی گئیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔ اور مارچ کے بعد پہلی بار صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک دن میں سب کم جانی نقصان ہوا۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ  گزشتہ روز کورونا وائرس کے 173 نئے متاثرین اور ایک شخص  جاں بحق ہوا ہے۔

ٹویٹ کے مطابق صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33071 ہوگئی ہے۔اب تک یہاں کووڈ 19 سے 1170 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز کورونا سے صرف ایک ہلاکت ہوئی جو کہ مارچ کے بعد یومیہ اموات کی سب سے کم تعدادہے۔صوبے میں مزید 262 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس سے کل تعداد 26869 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک خیبر پختونخوا میں کورونا کے 200390 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -