ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس،قادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،وسیم اختر کو پیشی یقینی بنانے کاحکم

ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس،قادر پٹیل کی حاضری ...
ڈاکٹر عاصم کے ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس،قادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،وسیم اختر کو پیشی یقینی بنانے کاحکم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیا الدین ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں قادر پٹیل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظوراورمیئرکراچی وسیم اختر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیا الدین ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،رہنما پی ایس پی انیس قائم خانی، متحدہ رہنما رﺅف صدیقی اورڈاکٹر عاصم حسین دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

میئرکراچی وسیم اختر کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ وسیم اختر کہاں ہیں ؟پیش کیوں نہیں ہوئے،عدلت نے آئندہ سماعت پرمیئرکراچی وسیم اختر کو ہر صورت پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادرپٹیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،قادر پٹیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں ہوں،لہٰذاحاضری سے استثنیٰ دیاجائے ،عدالت نے عبدالقادر پٹیل کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت15 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -