جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مزید3 نظرثانی درخواستیں دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں مزید3 نظرثانی درخواستیں دائر کردی گئیں،نظرثانی درخواستیں بلوچستان بار کونسل ،کوئٹہ بار ایسو سی ایشن اور پنجاب کونسل نے دائر کیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہاگیاہے کہ صدارتی ریفرنس کو کالعدم قراردینے کے بعد معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کاجواز نہیں تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 19 جون کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،بلوچستان بار کونسل اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصلے کی پیرا 3سے 11میں قانونی نقائص ہیں،فیصلے کی تینوں پیرا ختم کی جائیں ۔