وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق رولز کی تیاری تاحال نہ ہونے کانوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق رولز کی تیاری تاحال نہ ...
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق رولز کی تیاری تاحال نہ ہونے کانوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق رولز کی تیاری تاحال نہ ہونے کانوٹس لے لیا ،وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی اورپی ٹی اے حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ رولز کی تشکیل میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیاجائے ،سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی ،اداروں شخصیات کی تضحیک ان کیخلاف جھوٹی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -