بی جے پی رہنما چین سے شکست پر بوکھلا گئے، بالی ووڈ شخصیات پر پاکستانی ایجنسیوں کیساتھ تعلقات کا الزام لگا دیا

بی جے پی رہنما چین سے شکست پر بوکھلا گئے، بالی ووڈ شخصیات پر پاکستانی ...
بی جے پی رہنما چین سے شکست پر بوکھلا گئے، بالی ووڈ شخصیات پر پاکستانی ایجنسیوں کیساتھ تعلقات کا الزام لگا دیا

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک)چین سے لداخ میں شکست کھانے اور سبکی کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے۔انہوں نے اپنی ہی ملک کی معروف و ناموربالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں اور اداروں سے تصدیق شدہ روابط‘ ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے بوکھلائے ہوئے رہنما بائی جینت پانڈے نے بالی ووڈ کے محب وطن فلمی ستاروں سے کہاکہ وہ ایسے پاکستانی شہری اور پاکستانی نژاد افراد سے اپنے رابطوں کو ترک کردیں جو ماضی میں جموں و کشمیر میں پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

اگرچہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کی کسی شخصیت کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا تاہم ذرائع کاکہناہے کہ ان کا اشارہ معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -