سعودی عرب میں موسلادھار بارش

سعودی عرب میں موسلادھار بارش
سعودی عرب میں موسلادھار بارش

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف، جازان، نجران اور ریاض سمیت مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ سعودی عرب میں جمعے کے روز مختلف صوبوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، طوفانی بارش سے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے داخلی سیاح لطف اندوز ہوئے اور بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ادھر محکمہ شہری دفاع نے طائف میں حفاظتی تدابیر کی پابندی کے پیغامات موبائل پر بھیجنا شروع کردیے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔طائف کے علاقے میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، محکمہ شہری دفاع کے اہلکار شہریوں سے اپیلیں کرکے شہریوں سے احتیاط تدابیر کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -