دو لڑکیوں کی شادی کا کیس، عدالت نے مبینہ دولہا کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور جنسی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا

دو لڑکیوں کی شادی کا کیس، عدالت نے مبینہ دولہا کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور ...
دو لڑکیوں کی شادی کا کیس، عدالت نے مبینہ دولہا کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور جنسی ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے دو لڑکیوں کی شادی کے کیس میں مبینہ دلہا کی جنس معلوم کروانے کیلئے جینڈر میڈیکل ٹیسٹ کرانے اور تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ٹیکسلا کی 2 لڑکیوں کی مبینہ شادی کیس کی سماعت ہوئی۔ دلہا علی آکاش اور دلہن نیہا آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں تاہم ان دونوں کے وکلا عدالت میں حاضر ہوئے جنہوں نے بتایا کہ علی آکاش کا جینڈر میڈیکل ٹیسٹ تاحال نہ ہوسکا۔

پولیس نے بتایا کہ دلہا اور دلہن لاہور چلے گئے اور اب 10 روز سے کوئی رابطہ نہیں۔ علی آکاش کے وکیل نے اسکے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جسکے مطابق علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ وکیل نے بتایا کہ علی آکاش کو ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے 10 دن آرام کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے 4 اگست کو علی آکاش کا جینڈر میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کو 4 اگست کیلئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کی جبکہ سی پی او راولپنڈی کو دلہا کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -