سندھ روشن پروگرام ،نیب کاوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

سندھ روشن پروگرام ،نیب کاوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر ...
سندھ روشن پروگرام ،نیب کاوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے،ریفرنس عیدالاضحی کے بعد دائر کیاجائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی مشکل میں آگئے،نیب ذرائع کاکہناہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے،چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کاحکم دیدیا، نیب نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کیخلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کیخلاف ریفرنس سندھ روشن کیس میں دائر کیا جائے گا۔