ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قانون کی طرف سے خصوصی عدالتوں میں ججز کی خالی نشستوں پر تعیناتیوں کےلئے لائحہ عمل تیارکر لیاگیا، وزارت قانون نے ججز کی تعیناتیوں سے متعلق نئے رولز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے رولز وزیراعظم سے منظوری لیکر 8 اگست سے پہلے تعیناتیاں کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کسی بھی جج کی نشست خالی ہونے سے 90 دن پہلے نئے جج کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جا سکے گا،وزارت قانون ایسا سافٹ وئیر بھی بنائے گی جو جج کی نشست خالی ہونے سے پہلے بتائے ، رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں ٹریبیونلز اور خصوصی ججز کی 16 نشستیں خالی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -