آج وہ یوم سیاہ ہے جب 2 سال قبل ترقی کے قومی سفر پر انتخابی دھاندلی کے ذریعے ڈاکہ ڈالا گیا،احسن اقبال

آج وہ یوم سیاہ ہے جب 2 سال قبل ترقی کے قومی سفر پر انتخابی دھاندلی کے ذریعے ...
آج وہ یوم سیاہ ہے جب 2 سال قبل ترقی کے قومی سفر پر انتخابی دھاندلی کے ذریعے ڈاکہ ڈالا گیا،احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے موجودہ حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج وہ یوم سیاہ ہے جب 2 سال قبل ترقی کے قومی سفر پر انتخابی دھاندلی کے ذریعے ڈاکہ ڈالا گیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ قوم کا مستقبل6فیصدترقی سےمنفی 1 اعشاریہ 5 فیصدتنزلی کی طرف موڑ دیا گیا،سی پیک کوعمل کی دنیا سے سوشل میڈیا سے محدود کردیاگیا،انہوں نے کہاکہ قوم پر بدترین مہنگائی،بیروزگاری اورغربت کی سونامی مسلط کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -