بادی النظر میں سی ڈی اے نے زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ،اسلام آبادہائیکورٹ سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہم

بادی النظر میں سی ڈی اے نے زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو ...
بادی النظر میں سی ڈی اے نے زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ،اسلام آبادہائیکورٹ سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) علیم خان کی ہاوَسنگ سوسائٹی اراضی پرمبینہ قبضہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بادی النظر میں سی ڈی اے نے زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ،سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا ؟۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں علیم خان کی ہاوَسنگ سوسائٹی اراضی پرمبینہ قبضہ کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے حکام کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ علیم خان کی سوسائٹی کے خلاف روز درخواستیں آ رہی ہیں۔
عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں سی ڈی اے نے زمین کو ہتھیانے کا خود علیم خان کی سوسائٹی کو اختیار دے رکھا تھا ،سی ڈی اے اور چیف کمشنر جواب دیں کس قانون کے تحت یہ اختیار پرائیویٹ آدمی کو دیا گیا ؟،عدالت نے کہاکہ چیف کمشنر اسلام آباد بتائیں کیسے ایک پرائیویٹ سوسائٹی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی گئی؟،عدالت نے کہاکہ چیف کمشنر اسلام آباد اپنا نمائندہ مقرر کریں جو اس عدالت میں پیش ہو کر جواب دے ۔