دشمن کی جانب سے فوجی سازوسامان کی خریداری سے لاعلم نہیں ،کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

دشمن کی جانب سے فوجی سازوسامان کی خریداری سے لاعلم نہیں ،کسی بھی مہم جوئی ...
دشمن کی جانب سے فوجی سازوسامان کی خریداری سے لاعلم نہیں ،کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پی اے ایف خطے میں جیوسٹرٹیجک پیشرفت سے پوری طرح واقف ہے ، ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازوسامان کی خریداری سے لاعلم نہیں ،دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے پی اے ایف قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا جائزہ لیا،ایئرچیف نے بیس اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں اور ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کااظہارکیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پی اے ایف خطے میں جیوسٹرٹیجک پیشرفت سے پوری طرح واقف ہے ،ہم دشمن کی جانب سے فوجی سازوسامان کی خریداری سے لاعلم نہیں ،روایتی جنگ میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ایئرچیف نے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -