25 جولائی پانامہ میں پکڑے جانے والے بدعنوان ٹولے کے زوال کا دن ہے، فیصل جاوید

25 جولائی پانامہ میں پکڑے جانے والے بدعنوان ٹولے کے زوال کا دن ہے، فیصل جاوید
25 جولائی پانامہ میں پکڑے جانے والے بدعنوان ٹولے کے زوال کا دن ہے، فیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ 25 جولائی پانامہ میں پکڑے جانے والے بدعنوان ٹولے کے زوال کا دن ہے، اس دن عوام نے ایوانوں میں پھیلا تعفن دور کرکے عمران خان کاانتخاب کیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ 25جولائی کو خاندانی آمریت کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا اورجمہوری دور کا آغاز ہوا،آر ٹی ایس نے قوم کو چوروں سے دائمی نجات کی خوشخبری دی،عوامی فیصلہ ہائی جیک ہو جاتا تو چور بازاری کا سلسلہ مزید 5 برس کےلئے دراز ہوجاتا۔

فیصل جاوید نے کہاکہ دھاندلی والے وہ تھے جو 4 حلقے بھی نہیں کھول رہے تھے، مریم اورنگزیب آمریت کی نرسری میں پروان چڑھنے والی جماعت کی ترجمان ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -