خیبرپختونخواہ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب سے؟ اہم خبر آ گئی

خیبرپختونخواہ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب ...
خیبرپختونخواہ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کب سے؟ اہم خبر آ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ حکومت نے کورونا وائرب کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فوراً بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کھیلوں کے میدان کھولنے کی تیاریاں کی جائیں، صوبہ بھر کے سٹیڈیم منتظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا وبا سے بچاو کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایتھلیٹک ٹریک ،فٹ بال، ہاکی، لان ٹینس، مارشل آرٹس، جیم، بیڈمنٹن، سکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال، کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہر کھیل کے حوالے سے الگ الگ ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن کے تحت تمام کھلاڑیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ سینی ٹائزرز کا استعمال بھی کیا جائے گا، ہر کھیل میں کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا، کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کرکٹ میں ایک نیٹ پر صرف دو باﺅلر بیک وقت باﺅلنگ کر سکیں گے، اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ٹریننگ میں فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے ایس او پیز تیارکرلی گئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءسے کھلاڑیوں کا کھیل بھی متاثر ہوا ہے اسی لئے عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں کھولنے سے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل -