آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا معاملہ، ایسی تجویز دیدی گئی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا معاملہ، ایسی تجویز دیدی گئی کہ ...
آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا معاملہ، ایسی تجویز دیدی گئی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کے روزانہ کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے ایس او پیز کی تیاری بھی کی جارہی ہے، آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے کرکٹرز اور معاون سٹاف کے جتنے ممکن ہوں کورونا ٹیسٹ کئے جائیں۔

نیس واڈیا کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں اور معاون سٹاف کے کورونا ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں تو بہت ہی اچھا ہو گا، اگر میں کرکٹر ہوتا تو بڑی خوشی سے روزانہ ٹیسٹنگ کیلئے آمادہ ہوجاتا، سیمپل حاصل کرنے کا آسان سا طریقہ ہے، اس میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی، میدان کے اندر اور باہر سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیورٹی پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ8 ٹیموں کو ایک محفوظ ماحول دینا کیسے ممکن ہوگا، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایس او پیز کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ پالیسی کے مطابق اپنے ملک میں کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کی رپورٹ حاصل کرنے والے ہی یو اے ای کا رخ کریں تو ان کو یہاں بھی کلیئرنس کی ضرورت ہوگی، دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

مزید :

کھیل -