جن کامینڈیٹ چوری ہواہووہ بھاگ کرلندن نہیں چھپ جاتے ،شہبازگل کامریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

جن کامینڈیٹ چوری ہواہووہ بھاگ کرلندن نہیں چھپ جاتے ،شہبازگل کامریم اورنگزیب ...
جن کامینڈیٹ چوری ہواہووہ بھاگ کرلندن نہیں چھپ جاتے ،شہبازگل کامریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہبازگل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جن کامینڈیٹ چوری ہواہووہ بھاگ کرلندن نہیں چھپ جاتے ،یہاں کے ”جعلی ماہر“باہر اقامہ پر مالی بنے ہوئے تھے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ”کرپشن بچاﺅ ملکرکھاﺅ“والوں کیلئے یہ دن یقینا ڈراﺅنا خواب ہے ،جس غرق شدہ بیڑے کاآپ راگ الاپ رہے ہیں وہ آپ کی کرپشن کاتھا۔

شہباز گل کاکہناتھا کہ دھاندلی کا منجن بیچنے والے بتائیں گے دھاندلی کیخلاف کنتی پٹیشنز دائر کیں ،جن کامینڈیٹ چوری ہواہووہ بھاگ کرلندن نہیں چھپ جاتے ،یہاں کے ”جعلی ماہر“باہر اقامہ پر مالی بنے ہوئے تھے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -