پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سنادیا

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سنادیا
پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سنادیا،عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ،احتساب کمیٹی نے پنجاب اسمبلی سے فوری استعفیٰ کاحکم بھی جاری کردیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردارکی اپیل پر فیصلہ سنادیاہے،احتساب کمیٹی نے عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی اور پنجاب اسمبلی سے فوری استعفیٰ کاحکم دیدیا،احتساب عدالت کافیصلہ عظمی کارادر نے پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ۔
واضح رہے کہ عظمی کاردار کی نامناسب آڈیو لیک ہونے پر پارٹی کی جانب سے انہیں ایک ماہ کےلئے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھجوایا گیا تھا تاہم وہ اپنے جواب سے ڈسپلنری کمیٹی کو مطمئن نہیں کر پائی اور ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔اس سے قبل عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔