دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بے حد پریشان مگر کیوں؟ انکشاف کر دیا

دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بے حد پریشان مگر کیوں؟ انکشاف کر دیا
دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بے حد پریشان مگر کیوں؟ انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاری بھر کم راہکیم کورنوال فٹنس کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہیں، ساڑھے6 فٹ قامت اور 143 کلوگرام وزن رکھنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہاکہ میرا قد کاٹھ زیادہ ہے اس کے باوجود فٹنس سے غافل نہیں رہتا، کافی ٹریننگ کرتا اور خوراک کا بھی خیال رکھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا کرنا چاہیے اور وہی کرتے ہوئے اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد مسلسل بہتری آئی اور اب میں خود کو انٹرنیشنل چیلنجز کیلئے مکمل طور پر تیار سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ کارنوال انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے ویرات کوہلی سمیت مہمان بیٹسمینوں کو خاصا متاثر کیا تھا۔

مزید :

کھیل -