عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب

عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب
عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پولیس افسر اور جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے مشہور عابد باکسر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اپنے انتخاب پر عابد باکسر نے کہا کہ  باکسنگ ان کی پسندیدہ گیم ہے، انہیں یہ عہدہ ملنے کی خوشی ہے اور وہ ہرممکن خدمت کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ عابد باکسر نے کھیلوں کی بنیاد پر ہی لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں حصہ لیا تھا اور انہی کی بدولت جی سی کو باکسنگ میں کئی اعزازات ملے۔ وہ پولیس میں بھرتی ہوئے تو انہیں عابد باکسر کے نام سے شہرت ملی۔ ان پر ماضی میں جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں، کچھ عرصہ وہ خود ساختہ جلاوطن بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -علاقائی -پنجاب -لاہور -