تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،لانس نائیک شہید

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،لانس نائیک ...
تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،لانس نائیک شہید

  

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن )تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک شہید اور تین جوان زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت سے 35کلو میٹر دور کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیا جبکہ تین جوان زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید :

قومی -