2 خاندانوں نے پچھلے 35 سالوں میں صرف ۔۔۔۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا 

2 خاندانوں نے پچھلے 35 سالوں میں صرف ۔۔۔۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیپلز پارٹی ...
2 خاندانوں نے پچھلے 35 سالوں میں صرف ۔۔۔۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک پر حکمرانی کر رہے تھے،مگراب ایسا نہیں چلے گا،یہ طے ہو چکا،2 سال قبل آج کے دن عوام نے ان دونوں خاندانوں  کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے، 35 سال میں دونوں خاندانوں کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، دونوں خاندانوں نے ذاتی محل،آف شور دولت اور کرپشن سکینڈل بنائے،2سال پہلےآج کےدن عوام نےان دونوں کومسترد کرکے تبدیلی کو ووٹ دیا۔حماد اظہر نےکہاکہ حقیقت تو یہ ہےکےنون لیگ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ اور ڈیفالٹ کی نہج پرچھوڑکرگئی،تاریخ کابلندترین بیرونی خسارہ،ریکارڈ قرضوں کی واپسی درکار اور زرمبادلہ کےذخائربھی موجود نھیں تھے،انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی  نون لیگ کی معیشت کو ڈاؤن گریڈ  بھی کر چکی تھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -