چین نے امریکہ کے خلاف الزامات کی نئی "پٹاری"کھول دی ،دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھنے کا امکان 

چین نے امریکہ کے خلاف الزامات کی نئی "پٹاری"کھول دی ،دونوں ملکوں میں کشیدگی ...
چین نے امریکہ کے خلاف الزامات کی نئی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں حالیہ مشکلات کا ذمہ دار ہے،امریکہ میں چین مخالف قوتیں جان بوجھ کر نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہیں، چین اپنی قومی خودمختاری،وقار اور ترقی کے جائز حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی اقدار پر سختی سے کاربند رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے  جرمن ہم منصب  ہیکو ماس سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کی ترقی کے عمل میں پوری طرح رکاوٹ ڈالنے کی کوشش میں امریکہ انتہائی نیچے جاتے ہوئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے،امریکہ میں چین مخالف قوتیں جان بوجھ کر نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہیں اور امریکی مفاد پرستی کے لئے دوسرے ممالک کو کھلے عام چین کی مخالفت پر مجبور کر رہی ہیں۔وانگ نے کہا کہ باضمیر اور آزادانہ سوچ کا حامل کوئی بھی ملک اس کوشش میں امریکہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا،چین اب بھی عدم تنازعہ،عدم تصادم، باہمی احترام اور امریکہ کے ساتھ یکساں مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی  نے کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری،وقار اور ترقی کے جائز حقوق کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی اقدار پر سختی سے کاربند رہے گا۔چین اور جرمنی تعلقات کے حوالے سے وانگ نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ سیاسی اتفاق رائے پر فعال طور پر عمل اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی کی فراہمی کے لئے دوطرفہ تعلقات میں صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائیں۔وانگ نے کہاکہ چین جرمنی کی یورپی یونین کی صدارت کے دوران یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کا خواہاں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -