دبئی کے فٹ پاتھ پر دل کا نشان بنانے والے اس خاکروب کی تصویر وائرل ہوگئی، لیکن یہ دل کس کی یاد میں بنایا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے

دبئی کے فٹ پاتھ پر دل کا نشان بنانے والے اس خاکروب کی تصویر وائرل ہوگئی، لیکن ...
دبئی کے فٹ پاتھ پر دل کا نشان بنانے والے اس خاکروب کی تصویر وائرل ہوگئی، لیکن یہ دل کس کی یاد میں بنایا؟ حقیقت جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دبئی کے ایک صفائی کرنے والے ورکر کی تصویر بہت وائرل ہوئی جس نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر درخت سے گرنے والی پتیوں سے دل بنا ڈالا تھا۔ اس تصویر نے لوگوں کو دل موہ لیے اور ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ آخر اس وقت اس ورکر کے کیا جذبات تھے، جن کے پیش نظر اس نے سڑک کنارے دل بنایا۔ دی نیشنل نے اب اس نوجوان کو ڈھونڈ نکالا ہے اور اس سے وجہ دریافت کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام رامیش گنگاراجم گیندی ہے جو بھارتی ریاست تلنگانہ کا رہائشی ہے اور 10ماہ قبل روزگار کی غرض سے دبئی آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی آنے سے ایک ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ اس نے دی نیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اس روز مجھے میری بیوی کی بہت یاد آ رہی تھی۔ میں نے کام ختم کیا تو میرا واپس جانے کو دل نہیں کر رہا تھا چنانچہ میں نے وہاں فٹ پاتھ پر گری پتیوں سے دل بنانا شروع کر دیا۔“ رامیش کا کہنا تھا کہ ”شادی کے ایک ماہ بعد ہی میں دبئی آ گیا تھا۔ کاش میں مزید وقت اپنی بیوی کے ساتھ بتا سکتا۔“ واضح رہے کہ رامیش کی وائرل ہونے والی تصویر قریبی گھر کی رہائشی خاتون نسیمہ فرحت نے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے لکھا تھا کہ ”اس ورکر کو سڑک پر دل بناتے دیکھ کر میرا دل پسیج گیا مگر میں یہ سوچ کر دکھی ہو گئی کہ آخر اس وقت اس کے دل میں کیا چل رہا تھا کہ اس نے سڑک پر دل بنا دیا۔“

مزید :

عرب دنیا -