بھارتی قرنطینہ سنٹر میں کورونا کے مریض کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، انتہائی شرمناک واقعہ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس کے ایک مریض نے 14سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ سردار پٹیل کووڈ کیئر سنٹر میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک 19سالہ کورونا وائرس کا مریض واش روم میں لڑکی کے ساتھ درندگی کرتا رہا جبکہ دوسرا باہر پہرہ دیتا رہا اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بناتا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کو بھی کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ سنٹر لایا گیا تھا جہاں وہ واش روم گئی اور یہ شیطان صفت پیچھے چلے گئے اور اسے بربریت کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی نے یہ واقعہ اپنے گھر والوں کو بتایا جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس قرنطینہ سنٹر میں 10ہزار لوگوں کو رکھنے کی گنجائش بنائی گئی ہے۔