"ویکسین دسمبر تک تیار تو ہوجائے گی لیکن ۔۔۔ " امریکہ کے سب سے بڑے ڈاکٹر نے خوشخبری کے ساتھ جھٹکا بھی دے دیا

"ویکسین دسمبر تک تیار تو ہوجائے گی لیکن ۔۔۔ " امریکہ کے سب سے بڑے ڈاکٹر نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین دسمبر تک تیار تو ہوجائے گی لیکن اگلے سال کے وسط سے پہلے دستیاب نہیں ہوسکے گی۔

امریکہ کے قومی ادارہ برائے الرجی و وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ویکسین کے محفوظ ہونے کی تصدیق کرلی جائے گی، اس حوالے سے کئی ممالک کام کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ویکسین اگلے سال کے وسط میں دستیاب ہوسکے گی۔

ڈاکٹر فوسی کے مطابق اگلے سال کے آغاز میں کورونا ویکسین کی دس ملین خوراکیں دستیاب ہوں گی ، کچھ کمپنیوں نے اس سے کہیں زیادہ خوراک کی پیش گوئی کی ہے تاہم "مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی ہم 2021 میں داخل ہوں گے ، ہمارے پاس بڑے پیمانے پر ویکسین دستیاب ہوں گی۔"