کیااِس حکومت نے ٹھان رکھاہےکہ ملک میں کسی دیانتدارشخص کو۔۔۔۔احسن اقبال نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پریشان کن بیان جاری کردیا 

کیااِس حکومت نے ٹھان رکھاہےکہ ملک میں کسی دیانتدارشخص کو۔۔۔۔احسن اقبال نے ...
کیااِس حکومت نے ٹھان رکھاہےکہ ملک میں کسی دیانتدارشخص کو۔۔۔۔احسن اقبال نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر پریشان کن بیان جاری کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تحریک انصاف حکومت کے دو سال  مکمل ہونے پر سخت تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ  آج وہ "یوم سیاہ" ہے جب دو برس قبل ترقی کے قومی سفر پہ بدترین انتخابی دھاندلی کے ذریعہ ڈاکہ ڈالا گیا،سرتاج عزیز صاحب جیسے بزرگ اور معزز شخص بھی نیب کے عذاب سے نہیں بچے،کیااِس حکومت نے ٹھان رکھاہےکہ ملک میں کسی دیانتدارشخص کوعزت دارشخص کو عزت کے ساتھ ریٹائر نہیں ہونے دینا؟۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ  آج وہ "یوم سیاہ" ہے جب دو برس قبل ترقی کے قومی سفر پہ بدترین انتخابی دھاندلی کے ذریعہ ڈاکہ ڈالا گیا،قوم کا مستقبل 6% ترقی سے -1.5% تنزلی کی طرف موڑ دیا گیا،سی پیک کوعمل کی دنیا سےسوشل میڈیا تک محدود کر دیا گیا،قوم پہ بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی سونامی مسلط کر دی گئی۔انہوں نے قومی احتساب بیورو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز صاحب جیسے بزرگ اور معزز شخص بھی نیب کے عذاب سے نہیں بچے، کیا اس حکومت نے ٹھان رکھا ہے کہ ملک میں کسی دیانتدار شخص کو عزت دار شخص کو عزت کے ساتھ ریٹائر نہیں ہونے دینا؟ ہر کسی پر دھبے پھینکنے ہیں؟ یعنی پاکستان کا ہر سولین لیڈر، سیاستدان چور اور ڈاکو ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب کا اعتراض ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی منصوبہ کیوں بنایا ہے؟ کیا یہ کوئی نائٹ کلب ہے؟ کوئی کیسینو ہے؟ کیا وہ جوئے کا اڈا ہے؟ نارووال سپورٹس سٹی تو نوجوانوں کے لیے کھیلوں کامنصوبہ ہے،ایسے تو 50 اور منصوبے ملک میں بننے چاہیں، لوگوں کو سال دو سال جیل میں ڈال دیا جاتا ہے بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ انکے خلاف کوئی کیس نہیں بن سکتا اور وہ رہا ہو جاتے ہیں،لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں اسکا حساب کون دے گا؟۔

احسن اقبال نے کہا کہ حقیقی احتساب کے لیے ہمیں ملکر ملک میں نیشنل اینٹی کرپشن ایجنسی بنانا چاہیے جس کا کام صرف کرپشن کے خلاف کام کرنا ہو،اس وقت اکاؤنٹبلٹی  تو صرف سیاستدانوں کے خلاف ہو رہی ہے، جب بھی مارشل لا لگتا ہے،یہ ثابت کیا جاتا ہے ہر سیاستدان چور اور ڈاکو ہے۔

مزید :

قومی -