گل پانڑا شناخت ظاہر کیے بغیر کیسے ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچیں ؟اصل کہانی سامنے آگئی

گل پانڑا شناخت ظاہر کیے بغیر کیسے ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچیں ...
گل پانڑا شناخت ظاہر کیے بغیر کیسے ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچیں ؟اصل کہانی سامنے آگئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آ گئی۔ ڈی سی ہاو¿س لنڈی کوتل میں ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔لیگی رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو لکھے جانے والے خط میں بتایا کہ گل پانڑا میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔

ارباب خضر حیات نے خط میں لکھا کہ گل پانڑا سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جب کہ گل پانڑہ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ارباب خضر حیات نے خط میں مزید لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی اور اس موقع پر گل پانڑا نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گل پانڑا کی ٹک ٹاک ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے، گلوکارہ نے ویڈیو ذاتی اکاو¿نٹ سے اپ لوڈ کی۔

مزید :

تفریح -