جس معاشی ماڈل پر آپ معیشت چلا رہے تھے وہ۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو کرارا جواب دے دیا 

جس معاشی ماڈل پر آپ معیشت چلا رہے تھے وہ۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو ...
جس معاشی ماڈل پر آپ معیشت چلا رہے تھے وہ۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو کرارا جواب دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے تحریک انصاف حکومت پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشی ماڈل پر آپ معیشت چلا رہے تھے وہ  پائیدار اور مستحکم  تھی ہی نہیں،  اور سب سے زیادہ بدقسمتی یہ ہے کہ آپ یہ جانتے ہیں لیکن صرف ایک کرپٹ اور بددیانت خاندان کی خوشامد میں خود بھی بددیانتی کر رہے ہیں، آپ کی چھوڑی گئی معیشت کو آپ کے جاتے ہی موڈیز نے منفی  کردیا تھا جو 2019 میں مثبت ہوئی.

تفصیلات کے مطابق حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہو ئےڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج عوام کی جیت کا دن ہے ،کپتان کی جیت اور سٹیٹس کو کی ہار کا دن ہے،اللہ کا شکر ادا کرنے کا دن ہے،سفر بہت مشکل لیکن ارادے پہلے سے بھی پختہ اورغیرمتزلزل ہیں ،اللہ کریم سے دعا کریں کہ وہ کپتان کو ہمت صحت اور لمبی زندگی دے تا کہ وہ پاکستان میں غریب کی ترقی و خوشحالی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج سے 2 سال قبل پاکستان کی عوام نے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کرنے اور پاکستان کے ایک اچھے مستقبل کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا،مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا اور وہ ملک جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھا آج اس کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہے،الحمداللہ اب کورونا بحران کی شدت بھی کم ہو رہی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلنے لگے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ اپنی کرپشن بچانے کی دُھن اب فرسٹریشن میں تبدیل ہو چکی ہے، اپنی ناجائز دولت بچانے کےلئے یہ ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں، کرپشن کا مال بنانے کے واسطے ادارے تباہ کرنے والے اس مال کو بچانے کے لیے پراپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ سی پیک  پاکستان کے بہترین مفاد میں آگے بڑھ رہا ہے.انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کے ایک  ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ملک صاحب یہ ان لوگوں کہ بارے میں ہےجن کی 20 سال کہ بعد بھی پرفارمنس آپکی جماعت کی طرح بد ترین ہو،جو 20 سال میں بہت ہی بری پرفارمنس رکھتے ہوں گے انہیں ترقی نہیں دی جائے گی، آپ اپنی حکومت جیسے نالائقوں کو ہم پر کیوں مسلط رکھنا چاہتے ہیں؟۔