اختر مینگل کابلاول بھٹو کو مشورہ ،حکومت کی پریشانی میں اضافہ

اختر مینگل کابلاول بھٹو کو مشورہ ،حکومت کی پریشانی میں اضافہ
اختر مینگل کابلاول بھٹو کو مشورہ ،حکومت کی پریشانی میں اضافہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن کو متحدہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ زرداری ہاو¿س اسلام آبد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو اپوزیشن کو متحدہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اپوزیشن متحد ہوجائے تو پھرساتھ چلنے کے بارے میں دیکھا جائےگا۔سردار اخترمینگل نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کے اپوزیشن میں دراڑ ہے۔ یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اپوزیشن متحد ہے۔ کچھ ہمارے تو کچھ بلاول بھٹو کے دکھ تھے۔انہوں نے کہا کہ دکھ شیئر کیے تو ملاقات لمبی ہوگئی۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔ اے پی سی کے لیے وفد تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔

مزید :

قومی -