کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟ تاریخ میں سب کچھ درج ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر جوابی "حملہ" کردیا 

کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟ تاریخ میں سب کچھ درج ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو ...
کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟ تاریخ میں سب کچھ درج ہے،مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری پر جوابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹونے پرچی کو ثبوت بناکراپنی سیاست کاآغازکیا،پرچی کی بنیاد پر جو سیاست میں آیا ہو اسے پاکستان کی تاریخ کچھ پتہ نہیں ہوگا،پاکستان اگرکوئی بہتری کےلیےکچھ کررہاہےتواپوزیشن اس پرسیاست کررہی ہے،کشمیر کامسئلہ وزیراعظم عمران خان نےاجاگرکیا،سابق حکمرانوں نےبیرون ملک دوروں پرلاکھوں ڈالرخرچ کئے,جنرل جیلانی اورجنرل ضیاءکی سرپرستی میں سیاسی پرورش پانے والے خودکو جمہوریت پسندکہتےہیں ,تاریخ میں سب کچھ درج ہےکہ کون کس کوڈیڈی کہاکرتاتھا؟‏احتساب ہو تو بلاول کو اپنی فیس واپس کرنا پڑے گی۔

نجی ٹی وی کےمطابق اسلام آبادمیں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کےردعمل میں جوابی پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے پرچی کو ثبوت بناکراپنی سیاست کاآغازکیا،پرچی کی بنیاد پر جو سیاست میں آیا ہو اسے پاکستان کی تاریخ کچھ پتہ نہیں ہوگا، جس کی سیاست کاآغازپرچی سےہواوہ جمہوریت کیاجانے؟اگر میں صحافی ہوتااورسامنےچلاجاتاتو یہ اپنی کانفرنس بھی چھوڑ کرچلےجاتے۔اُنہوں نے کہا کہ 22سال کی جدوجہدکےبعدعوام نےمقبول ترین لیڈرکووزیراعظم چُنا،ہم اپنے 2سال کی کارکردگی کا جواب دیں گے، وزیراعظم عمران خان نےمعیشت کوآئی سی یوسےنکالا،کشمیر کامسئلہ وزیراعظم عمران خان نے اجاگرکیا،وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی 60فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیئے،وزیراعظم عمران خان نے200تک شیلٹرہومزبنوائے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذاتی رہائش کی سڑک اپنی جیب سے بنوائی،عمران خان وزیراعظم ہاوَس میں نہیں رہ رہے،وزیراعظم عمران خان کسی بھی دورے پر اپنے رشتہ داروں کو نہیں لے کر جاتے،ان2سالوں میں کوئی منی لانڈرنگ کاکیس سامنےنہیں آیا،وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے،عمران خان نے معیشت کودیوالیہ ہونے سےبچایا,دوسال میں تین بڑےڈیموں پرکام کاآغازہوچکا,پاکستان اگرکوئی بہتری کےلیےکچھ کر رہا ہے تواپوزیشن اس پرسیاست کررہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ بتایاجائےکون کلبھوشن کانام لینے کےلیےشرماتاتھا؟راجیو گاندھی جب پاکستان آرہے تھے تو کس نے کشمیر کا بورڈ ہٹایا تھا؟تاریخ میں سب کچھ درج ہے کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتا تھا؟2008سے 13تک ہر دن کرپشن ہوتی تھی،سندھ کے گوداموں سے گندم کی چوری، خردبرد کے بارے میں نیب تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری نے316کروڑ41 لاکھ 18ہزار287دورں پر خرچ کیے،آصف زرداری نےبطورصدردورہ نیویارک پر13لاکھ ڈالرسےزائدخرچ کیے،جنہو ں نے پاکستان کے پیسے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا وہ سامنے آگیا۔انہوں نے کہا کہ  حکومت کے2سال مکمل ہونےپرتمام کارکنوں اوررہنماوَں کو مبارک باد دیتا ہوں،

عوام عیدالاضحیٰ پرکوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں۔

مزید :

قومی -