کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے تیار ٹریکٹرز پر ناقابل یقین سبسڈی دینے کی منظوری دے دی

کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے تیار ٹریکٹرز پر ناقابل یقین سبسڈی دینے ...
کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے تیار ٹریکٹرز پر ناقابل یقین سبسڈی دینے کی منظوری دے دی

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تیار ٹریکٹرز پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں تیار ٹریکٹرز پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے،سبسڈی ملک بھرمیں سیلز ٹیکس کی مد میں دی جائے گی،اس وقت ہر ٹریکٹر کی فروخت پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال2019 میں ٹریکٹرز کی سالانہ فروخت 41 ہزار یونٹ تھی،فی ٹریکٹر اوسط سیلز ٹیکس 60 ہزار روپے بنتا ہے،ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی سبسڈی ایک سال کے لئے دی گئی ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق ایف بی آر ٹریکٹر پر جی ایس ٹی کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،مقامی ٹریکٹر مینوفیکچر آئندہ ہرماہ ایف بی آر اوروزارت کو رپورٹ کریں گے جبکہ فرانزک آڈٹ کے ذریعے کسانوں کے مفادات کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

کسان پاکستان -