کچرا اٹھانا میری  نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،میئر کراچی وسیم اختر نے ہاتھ کھڑے کر لئے

کچرا اٹھانا میری  نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،میئر کراچی وسیم اختر نے ...
کچرا اٹھانا میری  نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،میئر کراچی وسیم اختر نے ہاتھ کھڑے کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئرکراچی وسیم اخترنےکہاہےکہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ بنانے کا مقصد کیا ہے؟سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ کیا کام کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری نہیں سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، 2013 بلدیاتی ایکٹ کے بعد کچرا اٹھانا میری زمہ داری نہیں رہی۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں سولہ ہزار ٹن کچرا جمع ہوتا ہے،جس میں سے آٹھ ہزار ٹن لینڈ فل سائٹ اور آدھا نالوں اور سڑکوں پر نظر آتا ہے، پوری دنیامیں کچرااٹھانےکی ذمہ داری میونسپل اداروں کی ہوتی ہےلیکن کراچی میں عجب قانون ہے۔ انہوں نےکہاکہ میں اپنی کارکردگی کو پوائنٹس اس وقت دوں جب میرے پاس مکمل اختیارات ہوں، اگر میرے پاس ریونیو اور اختیارات ہے ہی نہیں تو میں اپنی ریٹنگ کیا بتاؤں؟۔وسیم اخترکاکہناتھا کہ سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیئے 140A پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟۔ میئر کراچی نے کہاکہ اگرانہی اختیارات کےساتھ اگلےبلدیاتی الیکشن کرانے ہیں تو میرامشورہ ہےکہ نہ کرائےجائیں،ایسےالیکشنز کا کوئی فائدہ نہیں،یہ پیسےکاضیاع ہے،اگراگلامئیربھی اختیارات مانگتا رہا تو الیکشن سوالیہ نشان بنا رہےگا۔