”بھابھی جی پاپڑ کھائیں ،کورونا وائرس سے بچ جائیں “بھارتی وزیر نے پاپڑ کا برانڈ متعارف کراتے ہوئے جہالت کا ثبوت دے دیا

”بھابھی جی پاپڑ کھائیں ،کورونا وائرس سے بچ جائیں “بھارتی وزیر نے پاپڑ کا ...
”بھابھی جی پاپڑ کھائیں ،کورونا وائرس سے بچ جائیں “بھارتی وزیر نے پاپڑ کا برانڈ متعارف کراتے ہوئے جہالت کا ثبوت دے دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت بی جے پی کے رہنما نے کورونا وائرس کی سنگینی کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاپڑ سے کورونا وائرس کے علاج کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ریاستی وزیر ارجن رام میگھوال کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وزیر صاحب بڑے اطمینان کے ساتھ پاپڑ کے ایک "بھابھی جی” نامی برانڈ کو متعارف کرواتے ہوئے اس سے کرونا وائرس کے خاتمے کا دعوی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر کا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اس پاپڑ میں ایسے اجزا موجود ہیں جو جسم میں اینٹی باڈیز کی کمی پوری کرتے ہیں اور کرونا وائرس کا خاتمہ بھی کرتے ہیں، اور یہ پاپڑ مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنائے جارہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -