"عثمان بزدار کے آفس سے دو دفعہ فون آیا مگر۔۔۔ " رابی پیرزادہ نے ناراضی ظاہر کردی

"عثمان بزدار کے آفس سے دو دفعہ فون آیا مگر۔۔۔ " رابی پیرزادہ نے ناراضی ظاہر ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکارہ و آرٹسٹ رابی پیرزادہ نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا آرٹ ورک سرکاری سطح پر پرموٹ نہیں کیا جارہا۔

رابی پیرزادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا " میں نے ایک ٹویٹ کی کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں سب نے وائرل کردی، مگر جب کہا کہ حکومتی آرٹ کلچر کے ادارے میرا آرٹ پروموٹ نہیں کر رہےسفارش چاہیے تو کوئی نہیں بولا۔ کیا مجھےمیرا آرٹ لے کر کسی اور ملک میں جانا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا؟"

رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دفتر سے 2 بار فون آیا مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "  کیا کوئی حکومت ہے بھی کہ نہیں۔ جو لوگ میرے آرٹ کے ساتھ یہ کر رہے ہیں وہ کتنے آرٹسٹ سے پاکستان کو محروم کر رہے ہیں۔ افسوس۔ کیا توجہ دلانے کیلیے کسی انڈین آرٹسٹ کی ٹویٹ ضروری ہے۔"

مزید :

تفریح -علاقائی -پنجاب -لاہور -