سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا، انتہائی ...
سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف سی بلوچستان نے تربت کے قریب بلیدی میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئےانتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سےجاری بیان کےمطابق  بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی،ایف سی بلوچستان نے تربت کے قریب بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد مارا گیا، آپریشن میں ہتھیار، گرنیڈ،آلات مواصلات، دیسی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں معمول کے گشت کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار لائنس نائیک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے علاقے مشخیل میں دہشتگردوں اورسمگلرز کی جانب سے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ترجمان اے این ایف نے کہا تھا سمگلروں کی جانب سے فائرنگ اور راکٹ لانچر حملے میں 2 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں۔ اے این ایف کی ٹیم بھاری منشیات برآمد کرکے واپس آرہی تھی کہ 50 سے 60 حملہ آوروں نے مہراب لوگ کے علاقے میں حملہ کیا،اے این ایف کی ٹیم نے ساڑھے 3 گھنٹے دہشتگردوں اور سمگلرز کا مقابلہ کیا۔ ایف سی کے اہلکار پہنچنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔