پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل ملز لگانے کامنصوبہ بنا لیا

پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل ملز لگانے کامنصوبہ بنا لیا
پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل ملز لگانے کامنصوبہ بنا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کرسٹیل ملز لگانیکامنصوبہ بنا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کیساتھ مل کر صوبے میں سٹیل ملز لگانیکامنصوبہ بنایا ہے،سٹیل ملز لگانیکامنصوبہ چنیوٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بنایا گیا ہے۔سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں 250ملین ٹن لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،محکمہ معدنیات نے وفاقی حکومت کو معاہدہ کرنے کیلئے کیس بھجوادیاہے۔سیکرٹری معدنیات کےمطابق سٹیل ملز لگانے کامعاہدہ جوائنٹ وینچر کے طور پر کیا جائے گا ،اس منصوبے پرایک اعشاریہ25ارب ڈالرلاگت آئیگی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹیل ملز لگائے گی۔عامر اعجاز اکبر کے مطابق  سٹیل ملز کے قیام سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہیں ملک میں  لوہے کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -