بیوی کے ساتھ انتہائی خوفناک کام کرنے کے بعد آدمی نے خود کو پولیس کو سونپ دیا

بیوی کے ساتھ انتہائی خوفناک کام کرنے کے بعد آدمی نے خود کو پولیس کو سونپ دیا
بیوی کے ساتھ انتہائی خوفناک کام کرنے کے بعد آدمی نے خود کو پولیس کو سونپ دیا

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔

ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں سدھانشو مشرا نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچی تو ملزم نے خود کو سرنڈر کردیا۔

ملزم کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -