عید قربان ،پنجاب حکومت نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی سکھ کا سانس لیں گے

عید قربان ،پنجاب حکومت نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی سکھ کا سانس ...
عید قربان ،پنجاب حکومت نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی سکھ کا سانس لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عید پر صفائی کے انتظامات، پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت کو شہر میں صفائی کا ٹاسک دے دیا۔

مقامی نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت کو اپنے اپنے حلقوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اپنے اپنے حلقوں میں عید کی صفائی کے حوالے سے کارنر میٹنگز کا بھی انعقاد کریں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے بیگز ہر حلقے میں فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔