پاکستان ریلوے کا عید الاضحی کے موقع پرچار سپیشل ٹرینیں چلانیکا فیصلہ،شیڈول جاری

پاکستان ریلوے کا عید الاضحی کے موقع پرچار سپیشل ٹرینیں چلانیکا فیصلہ،شیڈول ...
پاکستان ریلوے کا عید الاضحی کے موقع پرچار سپیشل ٹرینیں چلانیکا فیصلہ،شیڈول جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پرچار سپیشل ٹرینیں چلانیکا فیصلہ کرلیا، ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے شیڈول بھی مرتب کر لیا ، عید سپیشل ٹرینوں میں بھی انسداد کورونا ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد کرانیکی ہدایت کی گئی ہے،سپیشل ٹرینوں میں بھی صرف 60فیصد سیٹوں پر بکنگ ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ریلوے نے عید قربان پر پردیسیوں کیلئے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے شیڈول جاری کر دیا، پہلی عیدسپیشل 28 جولائی کودن 11 بج کر 45 منٹ پرکراچی سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی، دوسری عید سپیشل29 جولائی دن 11 بج کر 45 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی کیلئے روانہ گی،تیسری عید سپیشل 30 جولائی شام 6 بجے کے بعد کراچی سے لاہور جبکہ چوتھی عید سپیشل30جولائی کو شام 4 بجے راولپنڈی سے ملتان کیلئے روانہ ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -