"بالی ووڈ میں ایک پورا گینگ میرے خلاف ہے جو ۔۔۔ " آسکر وننگ موسیقار اے آر رحمان کا ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

"بالی ووڈ میں ایک پورا گینگ میرے خلاف ہے جو ۔۔۔ " آسکر وننگ موسیقار اے آر رحمان ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا کے آسکر وننگ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے خلاف ایک پورا گینگ متحرک ہے جو چاہتا ہے کہ انہیں کام نہ ملے۔ یہ گینگ ان کے خلاف مختلف افواہیں پھیلا رہا ہے۔

ریڈیو مرچی کو دیے گئے انٹرویو میں جب اے آر رحمان سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کی بجائے تامل فلموں میں زیادہ کام کیوں کر رہے ہیں۔ اس پر موسیقار نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک پورا گینگ ان کا راستہ روکنا چاہتا ہے، یہ ایسے لوگ ہیں جو میرے ساتھ کام تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ مجھے کام نہ ملے۔

اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں اس گینگ کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب ڈائریکٹر مکیش چھابڑا فلم دل بیچارہ کی موسیقی کیلئے آئے۔ میں نے اسے 2 دن میں گانا تیار کرکے دے دیا۔

اے آر رحمان کے مطابق مکیش چھابڑا نے انہیں بتایا کہ جب وہ میرے پاس آرہے تھے تو بہت سے لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا جس سے لگتا ہے کہ ایک پورا گینگ متحرک ہے۔

مزید :

تفریح -