ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن کیا سودے بازی کر رہی ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن کیا سودے بازی کر رہی ہے؟وفاقی وزیر ...
ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لئے اپوزیشن کیا سودے بازی کر رہی ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بل کی منظوری کے ساتھ اپوزیشن نیب کا بل بھی منظور کروانا چاہتی ہے، میں خود کمیٹی کا ممبر ہوں جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لیے نیب بل کی شرط رکھی، بلاول بھٹو جو سوالات ہم سے کر رہے ہیں وہ اپنے والد سے ہی پوچھ لیں، وہ زرداری سے پوچھیں سرے محل کس کا تھا؟جعلی اکاؤنٹس کی کیاکہانی ہے؟پاکستان میں مسٹرٹین پرسنٹ کس کو کہا جاتا تھا؟ پیپلزپارٹی کے چیئرمین ان باتوں کا جواب بھی قوم کو دیں کیونکہ عمران خان اپنی پوری منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کرچکے ہیں اور عدالت نے ہی انہیں صادق و امین قرار دیا، آج 25 جولائی کو الیکشن ہوئے دو سال کا عرصہ مکمل ہوگیا، ہماری حکومت کا قیام 18 اگست کو عمل میں آیا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن صرف اپنے لیے بات کررہی ہے تاکہ بچت کا راستہ نکل سکے،میں خود کمیٹی کا ممبر ہوں جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لیے نیب بل کی شرط رکھی، دراصل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل پر اپوزیشن ڈیل کر کے نیب بل بھی منظور کروانا چاہتی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج 25 جولائی کو الیکشن ہوئے دو سال کا عرصہ مکمل ہوگیا، ہماری حکومت کا قیام 18 اگست کو عمل میں آیا،اپوزیشن نے ملک میں رہ کر اداروں کو کمزور کیا، سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، ہمیں بھارت سے لڑنے کی ضرورت نہیں، اپوزیشن ہی کافی ہے کیونکہ اس نے ہماریاداروں کو اندرونی طور پر تباہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، روپے کی قدر سہارے پر تھی،حکومت نے اقدامات کیے جس کے بعد آج صورت حال بہتر ہوئی ہے،بلاول بھٹو جو سوالات ہم سے کر رہے ہیں وہ اپنے والد سے ہی پوچھ لیں، وہ زرداری سے پوچھیں سرے محل کس کا تھا؟جعلی اکاؤنٹس کی کیاکہانی ہے؟پاکستان میں مسٹرٹین پرسنٹ کس کو کہا جاتا تھا؟ پیپلزپارٹی کے چیئرمین ان باتوں کا جواب بھی قوم کو دیں کیونکہ عمران خان اپنی پوری منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کرچکے ہیں اور عدالت نے ہی انہیں صادق و امین قرار دیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ افسوس اب پیپلزپارٹی آصف زرداری کی جماعت ہوگئی ہے، قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظورجیسے نظریاتی لوگ آج بھی بھٹو کے نظریے اور ویژن پر چل رہے ہیں،ان دو جماعتوں (مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی) نے مک مکا کر کے ملک اور قوم کو لوٹا، قومی احتساب بیورو (نیب)کا ادارہ پی ٹی آئی نے تو نہیں بنایا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اس ادارے کا سیاسی استعمال کیا اور ایک دوسرے پر مقدمات بنوائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -