جرمنی میں طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

جرمنی میں طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
جرمنی میں طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک جرمنی  میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں ایک چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ بلڈنگ پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کی وجہ سے عمارت کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی۔

اس افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی بھی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید :

بین الاقوامی -