بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،138افراد ہلاک
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات مہاراشٹرا کے رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں جبکہ ضلع رائے گڑھ میں لینڈسلائیڈنگ سے36افراد ہلاک ہوئے۔بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سینکڑوں مکانات گر گئے جبکہ سڑکیں دھنس گئیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق مہاراشٹرا کے متعدد گاو¿ں سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں، سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔