زبان درازیاں 

زبان درازیاں 
زبان درازیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اچھا ایک بات بتا دوں لوگ اپنے آپ کو بہت کوستے ہیں نہ صرف اپپنے آپ کو پوری قوم کو تبرے تول دیتے ہیں ہم نے اصل میں اپنے آپ کو قرون اولی کے مسلمانوں کے معیار پر تولنا شروع کر دیا کبھی یہ نہیں سوچا کہ ان کے درمیان لیڈر کیسے تھے انہوں نے شمع رسالت ؐسے روشنی لی اور وہ خلفائے راشدین سے ہدایات لیتے رہے۔ادھر ہمیں جو لیڈر ملے ہیں وہ تو سر عام کہتے ہیں کہ گالی دینا ہمارا رواج ہے۔ اس دوران ایک جلسے میں علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینکا گیا جس کی ہر ذی شعور نے مذمت کی ہے جس طرح ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں میرا خیال ہے سیاست میں بھی کچھ اصول طے کرنا ہوں گا جوتا کلب کے ممبر بننے سے پہلے ہمیں یہ یاد ہے جوتے پاکستان کی نامور شخصیات کو پڑ چکے ہیں شنید ہے جلسے اکھاڑنے کی ایک لمبی تاریخ ہے آج سے پچاس سل پہلے بھی جلسوں میں ہڑبونگ مچائی جاتی تھی  خود لاہور میں جماعت اسلامی کے جلسے میں اللہ بخش کو شہید کیا گیا اس تاریخی موقع پر کسی نے مولانا مودودی سے کہا کہ آپ بیٹھ جائیے گولی آپ کو بھی لگ سکتی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اگر بیٹھ گیا تو کون کھڑا رہے گا۔جالو جالو آگن جالو گھیراؤ جلاؤ کے نعرے مشرقی پاکستان سے لگتے رہے یہ مولانا عبدالحمید بھاشانی تھے جنہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام لینن گراڈ رکھا تھا نہ ٹوبہ لینن گراڈ رہا اور نہ ہی لینن گراڈ اس دنیا میں رہا باقی رہا تو نام اللہ کا۔
قارئین اس کے باوجود میں اس بات پر یقین کامل رکھتا ہوں کہ ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے آزاد کشمیر کے الیکشن دو چار ضلعوں کے انتخابات نہیں ہیں یہاں ان انتخابات میں ہندوستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے گرچہ بھرپور انتحابی مہم نے اس کے منہ پر کالک مل دی ہے اسے یہ پتہ لگ گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کا پاکستان سے گہرا اور مضبوط رشتہ اس کی سازش کے باوجود مضبوط سے مضبوط تر ہو گیا ہے۔دنیا آزادی کے بیس کیمپ کی جانب دیکھ رہی ہے ایسے میں پاکستان کی بڑی پارٹیوں کے قائدین کا کام ہے کہ وہ آج25  جولائی 2021کو ہونے والے انتحابات کو پر امن انتحابات بنائیں۔آزاد کشمیر برادری ازم کے چنگل سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے لگ رہا ہے اس بار تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اس بڑے بت کو توڑنے میں کامیاب ہوں گی۔محسوس ہو رہا ہے تحریک انصاف  پچیس سے تیس سیٹوں پر کامیاب ہو گی پیپلز پارٹی  باقی پندرہ سیٹیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ لے جائے گی یہ میرا اندازہ ہے کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لا الہ الاللہ کا تو ہے ہی میری اپنی رشتے داریاں ہیں مجھے جو خبریں مل رہی ہیں۔ ان کے مطابق میں نے دس بیس پرسینٹ مارجن رکھ کر بات کر دی ہے پی ٹی آئی پنجاب اور دیگر صوبوں کی بارہ میں سے آٹھ سیٹیں لے جائے گی  الیکشن کے دن وہ دن ہوتے ہیں کہ بندہ بندے بندے کو راضی کرتا ہے اگر ملک یوسف گجر برادری کو گالی دینے کے بعد معافی مانگ لیتے تو ان کی سیٹ بھی نکل سکتی تھی اس سے آزاد کشمیر کی ساٹھ فی صد گجر برادری کو غصہ ہے۔اس قوم کو ایک اور دکھ مظفر آباد سے سردار تبارک کو ٹکٹ دے کر واپس لینے کا بھی ہے۔پی ٹی آئی کیا کسی بھی پارٹی کو ایسی ہمالیائی غلطی نہیں کرنا چاہئے تھی۔سردار تبارک پی ٹی آئی ضلع مظفر آباد کے صدر رہے ہیں بڑے معروف شخص ہیں،میرا آج کا موضوع یہ تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں لوگ زبان درازی کرتے رہے ہیں لیکن جو حقیقی لیڈر تھے انہوں نے کبھی بد اخلاقی کا دامن نہیں پکڑا ۔آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور کو احتیاط سے کام لینا چاہئے بھٹو کے کردار کو اس وقت چھیڑنا مناسب نہیں بھٹو کچھ بھی تھا اس نے کشمیر کے بارے میں جذباتی باتیں کی تھیں۔لوگوں کو علم نہیں کہ وہ اصل میں کیا تھا لیکن اس بات کی توجہ چاہوں گا کہ پی ٹی آئی میں پیپلز پارٹی سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد ہے۔خود عمران خان ذوالفقار علی بھٹو کی تعریف کر چکے ہیں۔لہذہ ایسی کوئی بھی بات جو پی ٹی آئی کو 25جولائی کو نقصان پہنچا سکتی ہے اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔سیاست کے کبھی دن اور کبھی راتیں لمبی ہوتی ہیں آج جب یہ سطریں لکھ رہا ہوں مجھے مسلم کانفرنس کے بارے میں کہنا ہے اس عظیم جماعت نے نوکیا کی طرح جدیدیت کا ساتھ نہیں دیا۔

مزید :

رائے -کالم -