کورونا وائرس،پاکستان میں مجموعی اموات 23ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

کورونا وائرس،پاکستان میں مجموعی اموات 23ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ...
کورونا وائرس،پاکستان میں مجموعی اموات 23ہزار سے تجاوز،کیسز کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 16 ہوگئیں ہیں جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ چارہزار 694 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں کورونا کے مزید دو ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح6.32 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 64 ہزار 784، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 627، پنجاب میں تین لاکھ 52 ہزار 682، اسلام آباد میں 85 ہزار 519، بلوچستان میں 29 ہزار 494، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 886 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 702 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 814، خیبرپختونخوا چار ہزار 417، اسلام آباد 792، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 322 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -