آزاد کشمیر انتخابات میں کتنے فیصد ٹرن آﺅٹ متوقع ؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتادیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ انتخابات میں کم از کم 56 فیصد سے زائد ٹرن آوٹ ہو گا،عام انتخابات کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی معاونت حاصل رہی ہے۔پریزائیڈنگ آفیسر موقع پر پولنگ کے نتیجے کا اعلان کریں گے اور ایجنٹس کو کاپی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ہمارے پاس اختیارات ہیں انہیں استعمال کریں گے اور کر رہے ہیں۔