مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2کشمیری شہید، تعداد6ہوگئی
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم جاری ہیں، قابض فوج نے آج مزید دو کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ گزشتہ تین روز کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے چھ نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے یاری پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کر کے2 نوجوانوں کو شہید کیا ہے جبکہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی جانب سے بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے متعدد نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔