آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے، شیری رحمان کا الزام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق شیر ی رحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے آج آزاد کشمیر میں سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ سٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔کئی پولنگ سٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے۔